۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے کہا کہ مرجع دینی کی رحلت  شیعیان جہاں اور مومنین کے لئے المناک سانحہ ہے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف، قم و مشہد اور پورا عالم اسلام آپ کے غم میں سوگوار ہے۔ مرحوم کی زندگی دین و مذہب اور قوم کی سربلندی میں گزری ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت اور مرجع دینی آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرجع دینی کی رحلت  شیعیان جہاں اور مومنین کے لئے المناک سانحہ ہے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف، قم و مشہد اور پورا عالم اسلام آپ کے غم میں سوگوار ہے۔ مرحوم کی زندگی دین و مذھب اور قوم کی سربلندی میں گزری ۔

ہم انکی کی رحلت پر شيعيان جہان و علماء کرام  اور خصوصا ان کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ۔

خدا بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحوم کو جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور اہل بیت علیھم السلام کے  ساتھ محشور فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .